وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین

پیر 16 ستمبر 2019 19:57

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستانی کرکٹ اسٹار وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملیے، یہ ہمارے ہیرو ہیں۔ جو نہایت فخر سے یونیفارم پہن کر غلاظت کے جن سے روزانہ ڈٹ کر جنگ کرتے ہیں، اٴْس غلاظت کے جن سے جو اس شہر کو کھارہا ہے، تاکہ ساحل پر کھیلنے والے ہمارے بچے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ایک اچھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کئی روز قبل ٹوئٹر پر استعمال شدہ سرنج اور ہسپتال کے فضلے کی ویڈیوز اور تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ سی ویو اس وقت انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، سی ویو کراچی پر کئی کلومیٹر تک استعمال شدہ سرنج اور ہسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ وہ 4 سال سے سی ویو پر مارننگ واک کر رہی ہیں تاہم ہسپتال کا فضلہ دیکھ کر خوف زدہ ہو گئیں ۔شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی سید صلاح الدین احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ کلفٹن ساحل سمندر کا دورہ کیا تھا۔یہ بھی پڑھیی: شنیرااکرم کی نشاندہی پر ساحل سے سرنجیں اٴْٹھالی گئیںڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ کسی لیبارٹری کا فضلہ لگتا ہے جو کہ سمندر میں بہہ کر ساحل پر آیا ہے جبکہ یہ تاثر غلط ہے کہ یہاں اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 19:57:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :