الیسا ہیلی کی ناقابل شکست ففٹی، آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا، الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

منگل 17 ستمبر 2019 11:55

برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 14.3 اوورز میں بآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، الیسا ہیلی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

برج ٹائون میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ویمن ٹیم انکے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی اور اس نے مہمان ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 98 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

بریٹنی کوپر 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں، چینیلی ہنری 21 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں انکے علاوہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی 8 کھلاری دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔

آسٹریلین ویمن ٹیم کی جیس جوناسین نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 14.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کی طرف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز الیسا ہیلی نے 58 جبکہ کپتان میگ لیننگ نے 22 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بیتھ مونی 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ الیسا ہیلی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 11:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :