ویسٹ انڈیز اور آسٹریلوی خواتین ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

آسٹریلین خواتین ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،رپورٹ

منگل 17 ستمبر 2019 16:02

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلوی خواتین ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا
برج ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلوی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بدھ کو برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ویمن ٹیم کو میزبان ویمن ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے میزبان خواتین ٹیم کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فصلہ کن برتری قائم کر لی ۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 16:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :