سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز،فرینکو اور نیکولا کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 17 ستمبر 2019 17:28

سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز،فرینکو اور نیکولا کوارٹر فائنل میں داخل
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) فرینکو سکیوگر اور نیکولا مکٹک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں لیتھوانیا کے ریکارڈس برانکس اور انکے سربین جوڑی دار جانکو ٹپسارویک کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فرینکو سکیوگر اور نیکولا مکٹک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیتھوانیا کے ریکارڈس برانکس اور انکے سربین جوڑی دار جانکو ٹپسارویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 17:28:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :