سینیاکووا اور سمانتھا سٹوسر گوانگ ژو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 17 ستمبر 2019 17:32

سینیاکووا اور سمانتھا سٹوسر گوانگ ژو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
گوانگ ژو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) جمہوریہ چیک کی ففتھ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی کترینا سینیا کووا اور آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا کو قزاخستان کی الینا ریباکینا کے خلاف 6-1 اور 3-1 کی برتری حاصل تھی کہ حریف کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور سینیا کووا نے بآسانی ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جموریہ چیک کی حریف کھلاڑی تریزا مارٹنکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 17:32:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :