آئی سی ایم ایس نے پہلا آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 17 ستمبر 2019 18:10

آئی سی ایم ایس نے پہلا آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے لیڈز پشاور پینتھرز کو 26 رنز سے شکست دیکر پہلا آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے آئی سی ایم ایس نے 217 رنز بنائے عبید اللہ 88اور حارث خان 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں لیڈز پشاور پینتھرز 191 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

سعید آفریدی نے 65 رنز بنائے۔

آئی سی ایم ایس کلب کی جانب سے اعظم خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اعظم خان اور عبید اللہ کو مشترکہ طور پر فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیااس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراصغر لالہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے واضح رہے کہ رواں سال آئی سی ایم ایس کا یہ تیسرا بڑا ٹائٹل ہے ۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 18:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :