پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

منگل 17 ستمبر 2019 21:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان فضائیہ ٹیم نے سری لنکن فضائیہ ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 165 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ایف سیون اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاک فضائیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے، شاہد خان نے شاندرار سنچری سکور کی اور ناقابل شکست رہے، ذیشان ملک 92 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں سری لنکن فضائیہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعا قب میں 121 رنز بنا سکی۔ ملشان 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رنز بنا سکے۔ پاک فضائیہ نے 165 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 ستمبر کو شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 21:38:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :