پاکستانی کھلاڑی ایشیائی سطح پر شطرنج مقابلوں میں شرکت کریں گے، امین ملک

منگل 17 ستمبر 2019 21:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) چیس فیڈریشن آف پاکستان (سی ایف پی) کے نائب صدر امین ملک نے کہا ہی کہ پاکستانی کھلاڑی ایشیائی سطح پر شطرنج کھیل کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین چیس فیڈریشن (اے سی ایف) اور سی ایف پی کے درمیان معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

اے سی ایف نے سی ایف پی کی صدر سینیٹر کلثوم پروین اور مجھے سی ایف پی کا نائب صدر اور ڈیلیگیٹ بھی تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی یادداشت کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ ایشین چیس فیڈریشن کے صدر سلطان بن خلیفہ بن نہیان اور سی ایف پی کی صدر کلثوم پروین کے درمیان طے پایا۔

(جاری ہے)

معاہدے میں اے سی ایف کی جانب سے پاکستان میں چیس کھیل کے فروغ کے سلسلے میں بھرپور تعاون کہ یقین دہانی کرائی ہے۔

امین ملک نے کہاکہ اے سی ایف ایشیائی سطح پر پاکستانی شطرنج کے کھلاڑیوں کے فروغ کی معاونت کے لئے اقدامات بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اے سی ایف کا معاہدہ یاداشت بڑی کامیابی ہے، مستقبل میں شطرنج مقابلوں میں ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ سلطان بن خلیفہ النیہان نے شطرنج کے فروغ کیلئے کوششوں پر سی ایف پی کی تعریف کی ہے، شطرنج کے فروغ کیلئے سینیٹر کلثوم پروین کی کاوشوں کو اے سی ایف نے سراہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 21:38:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :