کائنات حفیظ کے شاندار 82رنز نے پی سی بی بلاسٹرز کو فتح دلادی
سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیلنجرز کو 1 وکٹ سے شکست
منگل 17 ستمبر 2019 20:02
میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے کائنات حفیظ نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے92گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 89.13 کی اوسط سے رنز بنائے۔ کائنات حفیظ کی اننگز میں 11 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اوپنر عائشہ ظفر 25 اور آلراوٴنڈر عالیہ ریاض 23 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ کپتان رامین شمیم نے آخری اوورز میں زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 20 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔
(جاری ہے)
اس سے قبل پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو کارگر ثابت نہ ہوسکا۔ ٹیم کی دونوں اوپنرز 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئیں۔کپتان بسمعہ معروف بھی حریف باوٴلرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکیں۔ وہ 33 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئیں۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔لوئر آرڈر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ارم جاوید نے 32نتالیہ پرویز نے 29 اور ڈیانا بیگ نے 27 رنز بنائے۔پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض نے 10 اوورز میں 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔الماس اکرم، طوبہٰ حسن اور نشرہ سندھو نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ کا دوسرا میچ18 ستمبر کو پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 20:02:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کی ملا قات
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
-
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا
-
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ، سری لنکا اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے