آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 2020ء میں متوقع دورہ پاکستان،

وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر جنرل (ر) اعظم سلمان خان کی آسٹریلین کرکٹ کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو پاکستان کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ

بدھ 18 ستمبر 2019 00:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر جنرل (ر) اعظم سلمان خان نے آسٹریلین کرکٹ کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو پاکستان کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 2020-21ء میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالعزیز نے ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے کئے گئے آپریشنز اور ملک کی مجموعی سکیورٹی کو کیسے بہتر بنایا گیا، کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ چکی ہے، پاکستان غیر ملکی ٹیموں کے کرکٹ میچز کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔ وفد نے حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر واپس آ جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ ملک کو تمام کھیلوں اور سرگرمیوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 00:13:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :