سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پانچواں میچ (آج) کھیلا جائے گا، ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

بدھ 18 ستمبر 2019 10:00

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ہالینڈاور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پانچواں میچ (آج) جمعرات کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

یورو ٹی ٹونٹی سلیم ٹورنامنٹ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ کو سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کا موقع مل گیا۔ سہ ملکی سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم سیریز کی فاتح ہو گی۔ سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابتدائی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ سیریز میں آج جمعرات کو پانچواں ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز میں 20 ستمبر کو آخری میچ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 10:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :