غازی امان اللہ خان ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائے گا

بدھ 18 ستمبر 2019 10:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) غازی امان اللہ خان ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ایمو ریجن اور سپین گھر ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غازی امان اللہ خان ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ افغانستان میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں (آج) دسواں اور آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو ایمو ریجن اور سپین گھر ریجن کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ بوست ریجن کی ٹیم ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 10:00:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :