جنوبی افریکن ویمن ٹیم 20 ستمبر کو ٹور میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کریگی، دورہ کے دوران دو ٹور میچز کے علاوہ پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی

بدھ 18 ستمبر 2019 12:10

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 20 ستمبر کو ٹور میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کریگی۔ اپنے دورہ کے دوران جنوبی افریکن ویمن ٹیم دو ٹور میچوں کے علاوہ بھارت کی ویمن ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریکن ٹیم 20 ستمبر کو انڈین بورڈ پریذیڈینٹ ویمنز الیون کی ٹیم کے خلاف ٹور میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کریگی۔

جنوبی افریکن ویمن ٹیم انڈین بورڈ پریذیڈینٹ ویمنز الیون کی ٹیم کے خلاف دوسرا ٹور میچ 22 ستمبر کو سورت میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریکن ویمن اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان باضابطہ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 24 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے ہوگا جو سورت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے سارے میچز نائٹ ہونگے اور سورت، گجرات میں کھیلے جائینگے۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ودودرا میں کھیلے جائینگے۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 12:10:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :