ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھرپور دفاع کرینگے، معین علی

بدھ 18 ستمبر 2019 13:10

برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھرپور دفاع کے لئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ معین علی ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ووسٹر شائر ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ معین علی نے کہا کہ انکی ٹیم نے سیمی فائنل میچ کے لئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں معین علی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع اور دوسرے مرتبہ اپنے نام کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ووسٹر شائر کا مقابلہ 21 ستمبر کو نوٹنگھم شائر سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 13:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :