بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل کا جوئے کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ

میچ فکسنگ کے خلاف سخت قوانین متعارف کرانے چاہئیں: اجیت سنگھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل کا جوئے کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت نے جوئے کو ہی قانونی قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔اجیت سنگھ شیخاوت نے کہاکہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلیے ملک میں جوئے کو قانونی حیثیت دی جائے، البتہ میچ فکسنگ کے خلاف سخت قوانین متعارف کرانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں سامنے آنے والے فکسنگ سکینڈل کے تناظر میں انھوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن کلاسز میں شرکت کے بعد کھلاڑیوں نے مشکوک روابط کو فوری رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے، ہم اس حوالے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی تامل ناڈو پریمئر لیگ میں جواری اور مشکوک لوگوں کی کرکٹرز تک رسائی کے بعد بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی20 ایونٹ میں بہت سے مشکوک لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور قریب آنے کی کوشش کی۔                                                                                                              
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 15:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :