بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف

اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 ستمبر 2019 16:05

بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف
رائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2019ء) انگلش سٹار آل راﺅنڈر بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق سٹوکس کی والدہ ڈیب کی جانب سے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر رچرڈ ڈون نے 1988 ءمیں ان کی 8 سالہ سوتیلی بہن اور 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی،
بین سٹوکس کا قتل ہونے والا بھائی
بین سٹوکس کا قتل ہونے والا بھائی
بین سٹوکس کی قتل ہونے والی بہن
بین سٹوکس کی قتل ہونے والی بہن
بین سٹوکس کے قتل ہونے والے بہن اوربھائی کی آخری آرامگاہ
بین سٹوکس کے قتل ہونے والے بہن اوربھائی کی آخری آرامگاہ
طلاق کے بعد ڈیب نے رگبی کوچ جیرارڈ سٹوکس سے شادی کی۔

(جاری ہے)

اس المناک واقعے کے 3 برس بعد بین سٹوکس کی پیدائش ہوئی تھی اور2003ءمیں وہ اپنے والدین کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے ۔برطانوی اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی جس پر 28سالہ بین سٹوکس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسے اپنے والدین کی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے برطانوی اخبار کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین ،اہلیہ اور بچوں کو عام شہری کی طرح زندگی گزارتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔
                                                                                                                               
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 16:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :