جب بھی بیرون ملک سے جیت کر آیا صرف پاک فوج نے حوصلہ افزائی کی: باکسر محمد وسیم

پاکستان کےلئے ورلڈ ٹائٹل کھیلنے جا رہا ہوں،ملکی تاریخ میں یہ کسی نے نہیں کھیلا:قومی باکسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ ستمبر 17:06

جب بھی بیرون ملک سے جیت کر آیا صرف پاک فوج نے حوصلہ افزائی کی: باکسر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2019ء) دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باﺅٹ جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بیرون ملک سے جیت کر لوٹتے ہیں تو صرف پاک فوج ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر بہت خوشی ہے، پہلے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 15 سال سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہا ہوں لیکن جب بھی بیرون ملک سے جیت کر آیا صرف پاک فوج نے حوصلہ افزائی کی، اس بار شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور جہانگیر خان نے فون کر کے مبارک باد دی۔محمد وسیم کا کہنا تھا آئندہ پاکستان کے لیے ورلڈ ٹائٹل کھیلنے جا رہا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے ورلڈ ٹائٹل نہیں کھیلا ہے، اکتوبر میں میری دوبارہ فائٹ ہونے جا رہی ہے، ٹاپ فائیو میں آگیا ہوں ،فائٹ جیت کر ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں،پاکستانی باکسر نے مزید کہا کہ حکومت سے درخواست ہے میری آئندہ ہونےوالی فائٹ کو سپورٹ کرے، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، بس حکومتی سپورٹ چاہیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ تین دن قبل محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باﺅٹ جیتی ہے، انھوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر دیا تھا، یہ پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا 9 واں مقابلہ تھا جو انھوں نے جیتاتاہم باکسر محمد وسیم پاکستان واپس پہنچے تو ائیر پورٹ پر حکومتی عہدے داروں اور باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کسی قسم کا کوئی استقبال نہیں کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/09/2019 - 17:06:23

Your Thoughts and Comments