مصباح الحق نے سلیکٹرز سے مشورے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ، ون مین شوکا تاثر غلط ہے، ترجمان پی سی بی

سیریز کے لیے ٹیم بناتے وقت کپتان سرفراز احمد کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی گفتگو

بدھ 18 ستمبر 2019 22:23

مصباح الحق نے سلیکٹرز سے مشورے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ، ون مین شوکا تاثر غلط ہے، ترجمان پی سی بی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سلیکٹرز سے مشورے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ، ون مین شوکا تاثر غلط ہے ،سیریز کے لیے ٹیم بناتے وقت کپتان سرفراز احمد کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق مصباح الحق نے سلیکٹرز سے مشورے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ون مین شو کا تاثر غلط ہے، سیریز کے لیے ٹیم بناتے وقت کپتان سرفراز احمد کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو تین سال کے لیے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر جبکہ فاسٹ بولر وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، چھ صوبائی ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچز سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ مصباح الحق کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹیم کے انتخاب میں بطور کوچ اور چیف سلیکٹر رائے ضرور دیں گے البتہ حتمی ٹیم منتخب کرنے کا حق کپتان کے پاس ہو گا۔ مصباح الحق پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں انہوں نے 56 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی جن میں سے 26 جیتے ہیں۔ انہوں نے 87 ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتانی کی جن میں سے 39 میچز جیتے جبکہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سے چھ میں کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 22:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :