امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر خواتین کرکٹر عالیہ ریاض پر جرمانہ اور نجیہ علوی کو وارننگ جاری

دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،دونوں کھلاڑیوں نے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز کی نمائندگی کی

بدھ 18 ستمبر 2019 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر خواتین کرکٹر عالیہ ریاض پر جرمانہ اور نجیہ علوی کو وارننگ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالیہ ریاض پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا،میچ ریفری نے نجیہ علوی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دے دی،دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،دونوں کھلاڑیوں نے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز کی نمائندگی کی،نیشنل ویمن ٹرائنگولر ایک روزہ چمپئن شپ میں پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان میچ گذشتہ روز کھیلا گیا،پی سی بی بلاسٹرز کی اننگز کے 14ویں اوور کے دوران نجیہ علوی نے امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آئوٹ دئیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا،اننگز کے 26 ویں اوورز کے بعد عالیہ ریاض نے امپائر کی جانب سے رن آئوٹ دئیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا،دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری بلال خلجی نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 22:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :