ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے آج 4 مختلف شہروں کادورہ کریں گے

بدھ 18 ستمبر 2019 23:13

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ آج بروز جمعرات کوپنجاب کے چار شہروں میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں اور سہولتوں کا جائزہ لیں گے،شیڈول کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ راولپنڈی، جہلم ،گجرات اورگکھڑ منڈی میں سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ان شہروں میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور سپورٹس کی سہولتوں کا معائنہ کریں گے‘ اس موقع پر متعلقہ حکام بھی موجود ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سپورٹس انفراسٹرکچر کو وسیع کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 23:13:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :