پاکستان، سری لنکا ٹی 20 میچز کے لیے ٹکٹس کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا

حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا: پی سی بی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 ستمبر 2019 20:26

پاکستان، سری لنکا ٹی 20 میچز کے لیے ٹکٹس کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان، سری لنکا ٹی 20 میچز کے لیے ٹکٹس کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جو تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

سیریز کے تینوں ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کے لیے ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جب کہ حتمی سکواڈز کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، اگلے روز کراچی میں ٹریننگ شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

فٹنس اور فارم کے مسائل کا شکار فخرزمان کی جگہ عابد علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، عمراکمل اور احمد شہزاد کے نام بھی زیر غور ہیں، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور انہیں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بھی منتخب نہ کیے جانے کا امکان ہے، سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی جگہ بھی کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک عرصہ سے نظر انداز پیسر احسان عادل کے ساتھ ثمین گل کو کیمپ میں مدعو کرنے پر بی سنجیدگی سے غور کیا ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ایرل ایڈنگز بھی پاک سری لنکا ٹی 20 میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے۔ ایرل ایڈنگز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جانے والا ٹی 20 میچ دیکھنے آئیں گے، اینڈنگز سیکیورٹی انتظامات کو بھی خود دیکھیں گے۔18 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ اور میڈیا کوریج کے شیڈول کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں: 
18 ستمبر: 
 شام 3 سے 6 بجے: اختیاری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی شرکت میڈیا نمائندگان کو پی سی بی پیٹرنز انکلوڑرسے داخلے کی اجازے ہوگی۔ 
 19 ستمبر: 
 شام4:30بجے: عثمان شنواری پی سی بی پیٹرنز انکلوڑرمیں پریس کانفرنس کریں گے۔ 
 شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن کا آغاز
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 20:26:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :