کوہلی کی ناقابل شکست ففٹی، بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، ڈی کاک کی ففٹی رائیگاں گئی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

موہالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈی کاک کی ففٹی رائیگاں گئی، کوہلی نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

بدھ کو موہالی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی قائد ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، کپتان کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ڈی کاک 52 اور باووما 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہینڈرکس 6، ریسی وانڈر ڈوسن 1 اور ڈیوڈ ملر 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پریٹوریس 10 اور فیلک وایو 8 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

دیپک چھاہار نے 2 نودیپ سیانی، روندرا جدیجا اور ہرڈک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ لی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، کوہلی 72 اور شیریاس آئر 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، روہت شرما 12، شیکھر دھون 40 اور ریشبھ پانٹ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، فیلک وایو، تبریز شمسی اور فورٹوئن نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 23:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :