دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کی سب سے بڑی ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹر لیگ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 اور 2020 کا ٹی ٹوینٹی چار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو الخرج لیگ نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر کے جیت لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 ستمبر 2019 00:15

دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کی سب سے بڑی ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹر لیگ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2019  اور 2020 کا ٹی ٹوینٹی  چار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو الخرج لیگ نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر کے جیت لی
ریاض (رپورٹ خرم خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کی سب سے بڑی ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹر لیگ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 اور 2020 کا ٹی ٹوینٹی چار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو الخرج لیگ نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر کے جیت لیا ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس ٹورنامنٹ میں الخرج ٹیم کے کپتان محمد ندیم بابر نے فائنل میچ میں حریملا لیگ کو شکست دے کر ٹرافی الخرج کے نام کر لی کھیل کے آغاز میں الخرج لیگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے جبکہ جواب میں حریملا لیگ 194 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گی الخرج لیگ کے اوپنر کاشف مرزا نے 90 اور کپتان ندیم بابر نے ناقابل شکست 44 رنز بنا کر شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کر دیا شائقین کرکٹ نے بھنگڑے ڈالے اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی ٹورنامنٹ کے فائنل پر کھلاڑیوں میں تقسیمِ انعامات کی تقریب کی گئی جس میں اعلٰی کارکردگی دکھانے والے ایمپائر باولر اور بیٹسمینوں کو شیلڈ ، میڈل ؛ اور ٹرافیاں دی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او اور دو سو سے زیادہ سنچریاں بنانے والے گلف کے بریڈمین ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ہم ریاض سعودی عرب میں کرکٹ کو اعلی سطع پر فروغ دے کر اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ندیم بابر نے ریاض سعودی عرب میں کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے میں پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کی کاوشوں کو سراہا ندیم بابر نے خصوصی میڈیا کوریج دینے پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا پارٹنر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے تمام عہدیدارن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کا کہنا تھا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ سے کرکٹ کوفروغ اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میں ندیم بابر سمیت تمام عہدیدارن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بڑی دلجوئی سے کرکٹ کی ترویج کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر عباسی نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی ٹورنا منٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن دنیائے کرکٹ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے ہم مثبت طریقے سے کرکٹ کو فروغ دیتے رہے گے تقریب سے خطاب کرتے پاک یونائٹیڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس دینا آپ کا کام اور آپ کی پرفارمنس کو دنیا بھر تک پہنچانا پاک یونائٹیڈ میڈیا فورم کا کام اور ہم ہر وقت آپ لوگوں کی اعلیٰ کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سے عبدالعزیز، شیر افگن جدون ،سید خاور عباس، اور فرحان خیری نے بھی خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام عہدیدارن کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن آئندہ بھی ایسے ناقابل فراموش ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتی رہے گی
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 00:15:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :