امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے والی عالیہ ریاض پر جرمانہ عائد، نجیہ علوی کو وارننگ دے دی گئی

پی سی بی چیلنجرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر پی سی بی بلاسٹرز کی عالیہ ریاض پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:10

امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے والی عالیہ ریاض پر جرمانہ عائد، نجیہ علوی کو وارننگ دے دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء) پی سی بی چیلنجرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر پی سی بی بلاسٹرز کی عالیہ ریاض پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ان کی ساتھی کرکٹرنجیہ علوی کو بھی امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر میچ ریفری کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔دونوں کرکٹرز لاہور جمخانہ گراوٴنڈ میں منگل کے روز پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)



پی سی بی بلاسٹرز کی اننگزکے 14ویں اوور کے دوران نجیہ علوی نے امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ دئیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔اسی اننگز زمیں مزید12 اوورز کے بعد عالیہ ریاض نے امپائر کی جانب سے رن آوٴٹ دئیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

میچ کے اختتا م پر آن فیلڈ امپائرز راشد ریاض اور عافیہ امین نے دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری بلال خلجی کی جانب سے جرمانہ اور وارننگ کا اعلان کیا گیا۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 12:10:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :