مرد اور خواتین کی فٹ بال ٹیموں کے نمائشی میچز پرسوں کھیلے جائیں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ادویات کی زیادہ مقدار میں استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اس دن کی آگاہی کے لئے لیڈیز اینڈ جینٹس ٹیموں کے نمائشی فٹ بال میچز (کل) ہفتہ کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ خواتین کی ہاکس اور ہائی لینڈرز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ مردوں کا اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چیف آرگنائزر فیصل لطیف نے بتایاکہ میچز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور اس دن کو منانے کا مقصد زیادہ مقدار میں استعمال کے خلاف آگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ ہر سال ہزاورں کی تعداد میں لوگ ادویات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے پر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانا اور نوجوان کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا ہے ،یہ دن پوری دنیا میں ہر سال 21 ستمبر منایا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 13:04:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :