ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ (کل) کھیلے جائینگے پہلا سیمی فائنل میچ نوٹنگھم شائر اور ووسٹر شائر کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی، چاروں ٹیموں کے کپتانوں کے کامیابی کیلئے بیانات، کانٹے دار مقابلوں کی توقع

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:15

برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ (کل) ہفتہ کو برمنگھم میں کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر کا مقابلہ ووسٹر شائر سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں فائنل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹنگھم شائر، ووسٹر شائر، ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچز سمیت فائنل میچ بھی کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا ۔ چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل مرحلے میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کانٹے دار ہونگے اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا جو برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 13:15:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :