سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (آج) کھیلا جائے گا، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:15

ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

یورو ٹی ٹونٹی سلیم ٹورنامنٹ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ کو سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کا موقع مل گیا۔ سہ ملکی سیریز میں شریک تینوں ٹیموں نے آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم سیریز کی فاتح ہو گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز آج جمعہ کو آخری میچ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 13:15:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :