مستفیض الرحمان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 14:05

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دو وکٹیں لیکر 50 وکٹوںکے ہندسے کو عبور کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اس سے قبل شکیب الحسن بھی 50 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔ انہوں نے 91 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 14:05:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :