سری لنکن ٹیم کودورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل مل گیا

لنکن وزارت دفاع نے دورے کی اجازت دیدی،بورڈ جلداعلان کریگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 ستمبر 2019 15:55

سری لنکن ٹیم کودورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل مل گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2019ء) سری لنکن ٹیم کودورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل مل گیا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان کے دورے کا گرین سگنل مل گیا ہے ،بورڈ جلد ہی اس دورے کا اعلان کرے گا۔ موہن ڈی سلوا کاکہنا تھا کہ وہ پاکستانی سکیورٹی انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں ،انہوں نے گذشتہ ماہ خود پاکستان کا دورہ کیا تھا، سکیورٹی کنسلٹنٹ بھی ہمراہ تھے اوروہ وہاں پر ٹور کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

انھوں نے ہمیں یہ یقین دہانی کرائی کہ جو سکیورٹی سربراہ مملکت کو ملتی ہے وہی ہمارے کھلاڑیوں کو بھی دی جائے گی۔یاد رہے کہ 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے آئی لینڈرز کو 25 ستمبر کو پاکستان جانا ہے، اس ٹور کے انتظامات کافی پہلے ہوچکے تھے مگر سری لنکن وزیراعظم آفس کی جانب سے بورڈ کو پاکستان کی سکیورٹی کے دوبارہ جائزے کی ہدایت کردی گئی تھی،بورڈ نے نئی اطلاعات کے باوجود ٹور منسوخ کرنے کے بجائے حکومت سے ہی میزبان ملک کی سکیورٹی کے معائنے اور حتمی فیصلے کی درخواست کی تھی، بورڈ پہلے ہی ٹور کیلئے ون ڈے اورٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

                                                                                                                        

وقت اشاعت : 19/09/2019 - 15:55:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :