پہلا غلام رسول میموریل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 28 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) قائد اعظم فٹ بال کلب کے زیراہتمام پہلا غلام رسول میموریل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 28 ستمبر سے قائداعظم فٹ بال گرائونڈ ایمبیسی روڈ، جی سکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا، قائد اعظم فٹ بال کلب کے صدر چوہدری محمد سلیم نے بتایاکہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف روز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم دو کھلاڑی باہر سے اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی انٹری فیس تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے بطور ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن ٹورنامنٹ سیکرٹری چوہدری جاوید سے شام چھ بجے سے سات بجے تک قائداعظم فٹ بال گرائونڈ میں کروا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 16:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :