فیملی کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے، حاجی مولا داد جان صدر منتخب

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) فیملی کرکٹ کے انتخابات پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان کی نگرانی میں مکمل ہوگئے۔

(جاری ہے)

انتخابی اجلاس میں کلب کے جنرل باڈی ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر آئندہ تین سالوں کے لئے حاجی مولا داد جان کو صدر، احمد علی کو نائب صدر، سلمان خان کو جنرل سیکرٹری، حمزہ شرف کو جائنٹ سیکرٹری، فرید اللہ کو فنانس سیکرٹری، اعزاز احمد اور صہیب سلمان کو ممبران منتخب کیا گیا۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 16:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :