کھلاڑیوں کی خوراک کا خیال رکھنے والے کاظم حسین کی داستان
شعیب ملک کو کھانے میں پاستا پسندہے، امام الحق خوراک کے انتخاب میں محتاط رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو اپنے ہاتھوں سے بنا کھانا کھلانے کی خواہش ہے، ایگزیکٹو شیف پی سی بی کاظم حسین کی پرلطف گفتگو
جمعرات 19 ستمبر 2019 16:44
ہوم سیریز کے دوران نجی ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والے قومی کرکٹرز کی اکثریت کاظم حسین کے ہاتھ سے بنے پکوان کی فرمائش کرتی ہے۔
(جاری ہے)
کاظم حسین نے کہا کہ دراز قد محمد عرفان خوش خوراک ہیں تاہم امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق دوپہر کے کھانے میں پھل اور دہی پرہی اکتفاء کرتے ہیں۔ کاظم حسین نے کہاکہ وہ انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہیں مگر ان کی خواہش وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کرنے کی ہے۔ انہوں نیکہا کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی کو کھانے کھلانے کی خواہش ہمیشہ رہے گی۔
کاظم حسین دیگر 9 اراکین کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کچن میں ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی، قذافی اسٹیڈیم اور پی سی بی کے پکوان سے متعلق دیگر تمام معمالات دیکھنے والے کاظم حسین کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل تمام اراکین ان کے جانشین بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایگزیکٹو شیف پی سی بی نے واضح کیا کہ ان کے پاس جدید مشینری موجود ہے۔ جس کی مدد سے یہاں عالمی معیار کے مطابق پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ کاظم حسین نے کہا کہ انہیں فاسٹ فوڈ اور کانٹینٹل پکوان بنانے میں مہارت حاصل ہے۔ وہ اپنے کھانے خود بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پکوان دلفریب بنانے کے لیے اس کی ظاہری نفاست بھی ضروری ہے۔
ملک اور بیرون ملک ملازمتیں کرنے والے کاظم حسین نے 2006 میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایگزیکٹو شیف کی حیثیت سے انٹرویو دیا۔ایگزیکٹو شیف کی تعیناتی کے لیے آنجہانی کوچ باب وولمر، سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان ا ور ذاکر خان سمیت 9 رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ عہدے کے لیے 40 سے زائد امیدواروں نے ٹرائل دئیے تھے۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 16:44:59
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال
-
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کی ملا قات
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
-
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا
-
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی