ہور یکا ور لڈ پاکستان نمائش و کانفر نس 22سے 24اکتو بر کو لاہور میں ہو گی

ہور یکا ور لڈ نما ئش صنعتی اورمعا شی تر قی کا سبب بنے گی:سمیع اللہ چوہدری

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) فیکٹ ایگزی بیشن(پرائیو ٹ) لمیٹڈ نے ہو ریکاور لڈ پاکستان کی انٹر نیشنل ہو ٹل ‘ ر یسٹوران ‘ کیفے اور اس سے منسلک ٹیکنالو جی کی نمائش اورکانفر نس کی تعار فی تقر یب کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا گیا افتتاحی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے صو بائی وزیر خور اک سمیع اللہ چوہدری نے کہاکہ ہور یکا ور لڈ پاکستان کی نمائش عمدہ اقدام ہے اس سے ہو ٹلوں ‘ ر یسٹورانو ں اور کیفے کی صنعت کو جدید مواقع میسر آ ئیں گے جد ید آ لا ت اور ٹیکنا لو جی کے استعمال سے نہ صر ف اس صنعت کو تر قی ملے گی بلکہ ہو ٹل صنعت مضبوط اور ملکی معیشت تر قی کرے گی۔

تقر یب میں لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹری کے صدر الما س حیدر ‘ ہو ٹل ایسو سی ایشن کے چیئر مین مستنصر ذاکر ‘ فیکٹ ایگزی بیشن کے سی ای او سلیم خان تنو لی نے خطا ب کیا اور پراجیکٹ کی کو آ ر ڈینیٹر تابندہ قر یشی نے نمائش کی تفصیلا ت بارے آ گاہ کر تے ہو ئے کہاکہ ہور یکا ور لڈ پاکستان نمائش و کانفر نس کا انعقاد فیکٹ ایگز ی بیشن کے زیراہتمام 22سے 24اکتو بر 2019کو ایکسپو سنٹر لاہور میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

نمائش میں ادارہ جاتی سامان ‘ ہوٹلو ں ‘ ر یستوران‘ کیفے اور برانڈز کے تمام متعلقین کوایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا کیا جائے گا ۔ جہاں صنعت کاروں ‘ خر یدارو ں اور پا لیسی سازو ں کوباہمی رابطوں اور مو جو دہ مستقبل کی ضرو ر یا ت کو پورا کرنے کا بہتر ین پلیٹ فارم میسر ہو گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 22:16:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :