شعیب ملک 350 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

سابق پاکستانی کپتان نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز 2005ئ میں کیا تھا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:20

گیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سابق کپتان شعیب ملک 350 ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرزکی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے 350 ٹونٹی ٹونٹی میچز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، 37سالہ آل رآنڈر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں،وہ اب اس فارمیٹ میں37.01کی اوسط سی8847رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 52نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 125.06کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ 350 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرپاؤں گا،اس سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز 2005 ئ میں کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ111 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں، 2015 ئ میں کم بیک کے بعد سے شعیب ملک کی اس فارمیٹ ․کی کرکٹ میں اوسط 40 سے زائد رہی ہے، آل راؤنڈر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں، آل راؤنڈر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009ئ کے فاتح پاکستانی سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 22:20:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :