بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) کھیلا جائے گا، بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا

جمعہ 20 ستمبر 2019 09:15

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جو دھرم شالا میں کھیلا جانا تھا بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 09:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :