بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے مابین تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) میزبان بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا میچ کل ہفتہ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا اور آخری میچ آج ہفتہ کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد تین ملکی سیریز کا فائنل میچ ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 24 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 11:10:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :