کیریبین پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی، فابین ایلن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:10

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے جمیکا تلاواز کو 20 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری اور لیگ میں مجموعی طور پر چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ فابین ایلن کو ناقابل شکست نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی سینٹ کٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جمیکا کے گلین فلپس کے 87 رنز رائیگاں گئے۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 16ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر جمیکا تلاواز کو میچ میں کامیابی کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا، فابین ایلن ناقابل شکست 62 اور کیرن کوٹے ناقابل شکست 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حفیظ 37 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل، سمتھ، ڈرن بیک اور ظاہر خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 19.5 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گلین فلپس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔ سپرینگر 30 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کپتان شعیب ملک 24 اور نیکولاس پوران 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ حفیظ اور ایمرٹ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ سینٹ کٹس کے کوٹرل اور جوزف اور ایمرٹ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سینٹ کٹس کے فابین ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 11:10:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :