70 سالہ بھارتی شخص کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو سے شادی کیلئے درخواست

اگر پی وی سندھو سے سرکاری سطح پر شادی نہیں کرائی گئی تو بیڈمنٹن کھلاڑی کو اغوا کرکے شادی کر لوں گا:درخواست گزار ملائسامی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 ستمبر 2019 13:17

70 سالہ بھارتی شخص کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو سے شادی کیلئے درخواست
رام ناتھ پورم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2019ء) بھارت کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹ (پی وی) سندھو عمومی طور پر اپنے کھیل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں تاہم میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی گزشتہ ہفتے اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کے ہم وطن 70 سالہ شخص نے ان سے شادی کےلئے حکومت کو ایک درخواست دی۔گزشتہ ہفتے ریاست تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم میں ضلع کلیکٹرآفیسر کی جانب سے منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ایک عمر رسیدہ شخص نے خود سے 46 سال کم عمر کھلاڑی سے شادی کروانےکی درخواست دائر کی۔

70 سالہ ملائسامی نے ضلعی افسر کو تحریری طور پر جمع کرائی گئی درخواست میں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکی شادی 24 سالہ پی وی سندھو سے کروائی جائے۔70 سالہ شخص نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی وی سندھو سے ان کی شادی کے انتظامات کیے جائیں ورنہ وہ خود اس حوالے سے قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے،عمر رسیدہ شخص نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر انکی شادی پی وی سندھو سے سرکاری سطح پر نہیں کرائی گئی تو وہ بیڈمنٹن کھلاڑی کو اغوا کرکے شادی کر لیں گے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر رسیدہ شخص نے کلیکٹر کو جمع کرائی گئی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان کی عمر 70 کی بجائے محض 16 سال ہے، انکی پیدائش 4 اپریل 2004 ءکو ہوئی ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عمر رسیدہ شخص کی درخواست پر ضلعی حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے۔خیال رہے کہ پی وی سندھو نے بھارت کے لیے بیڈمنٹن میں اولمپک میں چاندی کے تمغے جیتنے سمیت دیگر میڈل جیت رکھے ہیں اور ان کا شماربھارت کی بیڈمنٹن کی معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہیں سائنا نہوال کے بعد دوسری بڑی کھلاڑی مانا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 13:17:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :