سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کل کیا جائے گا

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد ورلڈکپ سے باہر کئے جانے والے عابد علی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا امکان

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سیریز کیلئے ممکنہ 20کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا، ان میں سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم،عابد علی،امام الحق، فخر زمان، احمد شہزاد، آصف علی، حارث سہیل، عمراکمل، محمد رضوان، افتخار احمد ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی،محمد حسنین اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا تھا۔

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان ہفتہ کو ساڑھے 11 بجے ہوگا ۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد ورلڈکپ سے باہر کئے جانے والے عابد علی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا امکان روشن ہے، ایک عرصہ سے نظر انداز افتخار احمد کو ایک بار پھر موقع دیا جاسکتا ہے، آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان بھی اسکواڈ میں واپسی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

افتخار احمد اور محمد رضوان کو سینئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کی خلا پرکرنے کیلئے شامل کیا جائے گا، پاور ہٹر کی متلاشی قومی ٹیم مینجمنٹ ایک بار عمر اکمل کی جانب دیکھ رہی ہے، ان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، مختصر فارمیٹ کے میچز کیلیے احمد شہزاد کا نام بھی زیر غور ہے۔ون ڈے ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگی جہاں سری لنکا کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا، شہر قائد میں مزید 2 میچز کے بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 16:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :