شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا گیارہواں ایڈیشن 5 اکتوبر سے شنگھائی میں شروع ہوگا

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:41

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا گیارہواں ایڈیشن 5 اکتوبر سے شنگھائی میں شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ٹورنامنٹ میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز ایونٹ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور انکے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 83 لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 8 روز جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شیڈول شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، وہ سنگلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 16:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :