اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے او ر جسے چاہے ذلت دیتا ہے، باکسر محمد وسیم کا ٹویٹر پیغام
قومی باکسر نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد دل کا حال بیان کیا
ذیشان مہتاب جمعہ 20 ستمبر 2019 16:48
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2019ء) قومی باکسر محمد وسیم نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔محمد وسیم نے بدھ کے روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی ، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم نے اپنے آفس میں ملاقات کی اور انہیں حال ہی میں کھیلے گئے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ملکی وقار بلند کرنے پر مبارک باد دی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے،ہم آ پ جیسے نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کےلئے یہا ں موجود ہیں جن میں مثبت توانائی اورپوٹینشل موجود ہے“۔اس ملاقات پر اپنے رد عمل میں محمد وسیم نے ٹویٹر پر پہلے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے او ر جسے چاہے ذلت دیتا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو بلایا جانا باعث فخر تھا،ہماری فوج ہمارا فخر ہے“۔
یاد رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل باﺅٹ جیت لی۔دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے29 سالہ فلپائنی باکسر کانراڈو کوایک منٹ اور 20سیکنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔ محمد وسیم نے اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کردیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ ناک آﺅٹ کرکے ہی دم لیا۔محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھاجن میں سے وہ9 میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آﺅٹ بھی کیا جب کہ صرف ایک مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے 2016 ءمیں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 16:48:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا