انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جوفرا آرچر اور روری برنز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کر لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:55

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جوفرا آرچر اور روری برنز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کر لیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹ کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے، جوفرا آرچر، روری برنز اور جو ڈینلی کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا ہے، ای سی بی نے 2019-20 سیزن کیلئے جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، جو روٹ، بین سٹوکس اور کرس ووکس کو تینوں فارمیٹ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے، ٹیسٹ کیلئے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، روری برنز اور سام کرن کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، معین علی، جو ڈینلی، آئن مورگن، عادل راشد، جیسن رائے اور مارک ووڈ کو ون ڈے اور ٹی 20 جبکہ ٹام کرن اور جیک لیچ کو انٹرنیشنل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 18:55:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :