زون 2 محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، سہیل رفیق کی تباہ کن بولنگ سے یونائیٹڈ اسپورٹس فتح یاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:55

زون 2 محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، سہیل رفیق کی تباہ کن بولنگ سے یونائیٹڈ اسپورٹس فتح یاب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) یونائیٹڈ اسپورٹس نے اپنے لیفٹ آرم اسپنر سہیل رفیق کی ریکارڈ ساز جادوئی بولنگ 9 رنز کے عوض 8 کھلاڑی آئوٹ کرنے اور فرحان شاہ کی جارحانہ اور ناقابل شکست75 رنز کی اننگ کی بدولت حریف دائود اسپورٹس کولٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر کے سی سی اے زون 2 محمد علی میموریل کرکٹ ثورنامنٹ2019 میں اپنے پوائنٹس کی تعداد ڈبل کر لی۔

ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ کی سرسبز فیلڈ اور سپورٹنگ وکٹ پر دائود اسپورٹس کولٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوسکا۔ اور دائود اسپورٹس کولٹس کی پوری ٹیم یونائٹیڈ اسپورٹس کے لیفٹ آرم اسپنر سہیل رفیق کی طلسماتی بولنگ کے آگے صرف 100 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ نادر خالد نے 37 رنز کی مزاحمتی باری میں77 گیندیں کھیلیں اور5 چوکے اور ایک چھکا لگایا، احمد باجوہ نے 22 رنز 23 گیندوں پر 4 چوکوں کی بدولت بنائے۔

(جاری ہے)

سہیل رفیقین نے 7.3 اورز میں 4 میڈن اورز کئے اور صرف 9 رنز کے عوض 8 حریف بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا ٹکٹ تھمایا، آل رائونڈر فاذ اللہ نی2ن وکٹیں 11 رنز دے کر سمیٹیں۔جوابی بیٹنگ میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے مطلوبہ صرف 11.2 اورز میں 104 رنز بناکر حاصل لیا۔ جاح مزاج اوہنر فرحان شاہ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست نصف سینچری 75 رنز رنز میں 42 گیندوں کا سامنا کرکے بنائے جبکہ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران10 مرتبہ گیندکو بائونڈری لائین کراس کرائی اور 4 فلک شگاف چھکے بھی لگائے، فاذ اللہ 11 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

ملک زین العابدین نے یونائیٹڈ اسپورٹس کی گرنے والی واحد وکٹ 30 رنز کے عوض حاصل کی۔ مزکورہ میچ کو امپائرز ضیا عباس اور عقیل عادل نے سپر وائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر کی ذمداری افراسیاب نے نبھائی۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 18:55:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :