رگبی ورلڈ کپ، جاپان نے افتتاحی میچ میں روس کو ہرا دیا

جمعہ ستمبر 19:08

رگبی ورلڈ کپ، جاپان نے افتتاحی میچ میں روس کو ہرا دیا
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) رگبی ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جاپان نے روس کو شکست دے دی۔ میگا ایونٹ گزشتہ روز جاپان میں شروع ہو گیا ہے جس میں 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جاپان نے روس کو آئوٹ کلاس کر دیا اور 30-10 سے ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹ لی، پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو 12-7 سے سبقت حاصل تھی، جاپان کی جانب سے کوتارو میتسو شیما نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو پہلے میچ میں آسٹریلیا اور فجی جبکہ دوسرے میچ میں فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 19:08:06

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments