قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کے تین میچ کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل

میچوں کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا کرکٹ شائقین لاہور کے میچوں کی ٹکٹیں جن کی مالیت 500 روپے سے 5000 روپے ہے

جمعہ 20 ستمبر 2019 21:20

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کے تین میچ کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلی جانے والی پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کے تین میچ کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور، ریسکیو 1122، محکمہ واسا، محکمہ صحت اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران شامل ہیں، قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے، آج بروز ہفتہ سے کرکٹ شائقین لاہور کے میچوں کی ٹکٹیں جن کی مالیت 500 روپے سے 5000 روپے ہے، مقامی کوریئر کمپنی کے دفاتر سے خرید سکیں گے، پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے کراچی میں کھیلے جانے والے تین ایک روزہ میچوں کی ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے 3000 روپے مقرر کی گئی ہے، میچوں کے سلسلے میں قذافی سٹڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 21:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :