شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے پر عزم ہوں، اینڈی مرے

جمعہ ستمبر 21:20

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے پر عزم ہوں، ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شیڈول شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی، وہ سنگلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

مرے کا شنگھائی ماسٹرز میں ریکارڈ اچھا ہے، انہوں نے چار فائنلز کھیلے اور تین میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 2010 میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل جیت کر کم عمر چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی پایا تھا۔ اینڈی مرے نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بہت پر جوش ہو رہا ہوں، وائلڈ کارڈ انٹری دیئے جانے پر حکام کا مشکور ہوں اور ایونٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 21:20:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments