پشاور زلمی کا زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن میران شاہ میں کرانے کا اعلان

ایونٹ 27سی29ستمبر تک میران شاہ میں منعقد ہوگا،لیگ کاانعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانا ہے ، جاوید آفریدی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا۔ زلمی مدرسہ لیگ سیزن تھری 27سے 29ستمبر تک میران شاہ میں منعقد ہوگا۔ وزارت دفاع اور وزرات یوتھ افئیرز کے اشتراک سے ہونیوالی لیگ کے میچز یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میران شاہ میں کھیلے جائیں گے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیانعقاد کیاعلان پر خوشی محسوس کررہاہوں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی تقریر کے ویڑن کے مطابق مدارس کے طلبا کو میں اسٹریم میں لانے کے لیے یہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی ایک اور کاوش ہے۔

(جاری ہے)

اس لیگ سے جہاں مدارس کے طلبا کو کرکٹ کھیل کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا وہیں مختلف مسالک کے مدراس کی ایونٹ میں شرکت سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

لیگ میں آٹھ قبائلی ڈسٹرکٹس کی آٹھ ٹیمیں ان ایکشن ہوگی جن میں وزیرستان فائٹرز ساوتھ، وزیرستان وارئیرز نارتھ ، باجوڑ لائنز ، خیبر ایگلز، خیبر فیلکنز ، جمرود کنگز، مہمند ٹائیگرز اور اورکزئی تھنڈرز شامل ہیں. زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز پشاور اور کوئٹہ میں انتہائی کامیابی سے منعقد کیے جاچکے ییں جنہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 23:12:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :