پاکستان سری لنکا کرکٹ مقابلوں کے ددران نیشنل اسٹیڈیم میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور نکاسی آب کے فول پروف اقدامات کیئے جائیں گے ،ایم ڈی واٹربورڈ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے پاکستان سری لنکا کرکٹ مقابلوں کے ددران نیشنل اسٹیڈیم میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور نکاسی آب کے فول پروف اقدامات کیئے جائیں گے ،کرکٹ میچیز کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف وقریبی علاقوں میں نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی ،لائنوں کے علاوہ ٹینکروں کے ذریعے بھی کی جائے گی ،پانی سے بھرے متعدد ٹینکروں کو اسٹیڈیم کے احاطے میں تیار رکھا جائے گا ،میچ دیکھنے آنے والوں کیلئے مختص پارکنگ کے مقامات پر بھی ممکنہ سیوریج اوورفلوکے تدارک کیلئے عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود رہے گا ، ایک بیان میں ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ میچز کے دوران واٹربورڈ لائنوں کے ذریعے اسٹیڈیم کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا ، احتیاطاً اسٹیڈیم کے احاطے میں پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز تیار رکھے جائیں گے ،جبکہ میچ سے قبل اسٹیڈیم اور اطراف سمیت قریبی علاقوں میں سیوریج لائنوں کی میشنوں کے ذریعے صفائی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے، واٹربورڈ کا عملہ اسٹیڈیم کے احاطے اور پارکنگ ایریاز میں جیٹنگ ،راڈنگ اور سیورکلیننگ مشینوں کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہے گا ، علاوہ ازیں نیشنل اسٹیڈیم میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں واٹربورڈ کے چیف انجینئر (واٹر)غلام قادر عباس اور ڈپٹی چیف انجینئر سعید شیخ نے شرکت کی ،اجلاس میں نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے گذشتہ پی ایس ایل مقابلوں میں واٹربورڈ کے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق اقدامات کی تعریف کی،انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ واٹربورڈ اس مرتبہ بھی اپنی ماضی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا،اجلاس میں شریک واٹربور ڈ کے دورکنی وفد نے کمشنر کراچی ،نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ اور دیگر شرکاء کو یقین دلایا کہ واٹربورڈ نے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر کراچی میں منعقدہونے والے کرکٹ مقابلوں کے دوران فراہمی ونکاسی آب کے اطمینان بخش اقدامات کرگا ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں عملہ ضروری مشینری سمیت موجود رہے گا جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ اس تمام آپریشن کی خود نگرانی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ حکام اس ضمن میں شہری وضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابط میں ہے ،اس مرتبہ گزشتہ کے مقابلہ میں مزید بہتر اقدامات کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 23:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :