پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گرائونڈز مین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گرائونڈز مین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی ،پی سی بی گرائونڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ،کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے گرانڈ اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں،اس دوران پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گاپی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گرائونڈ اسٹاف کو کی گئی ،پی سی بی کے نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 23:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :