قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
قائداعظم ٹرافی سیکنڈالیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا آغاز ہوگیا۔20 ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہونے والا راوٴنڈ 22 ستمبر بروز اتوار تک جاری رہے گا
جمعہ 20 ستمبر 2019 21:42
سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں جاری میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم 218 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام تک بلوچستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنائے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان نوید یاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دونوں اوپنرز 30 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان نوید یاسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا وہ33 رنز اسکور کرسکے تاہم سدرن پنجاب کی جانب سے محمد محسن 46 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔پوری ٹیم 78.2 اوورز میں 218 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔
(جاری ہے)
نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی جبکہ سندھ کے 2 کھلاڑی آوٴٹ ہوکر پویلین واپس پہنچ چکے ہیں۔دن کے آغاز میں خیبرپختونخوا کے کپتان خشدل شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔خیبرپختونخوا کے وکٹ کیپر بیٹسمین سلمان آفریدی سیکنڈالیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے پہلے روز نصف سنچری اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین #ہیں۔ انہوں 155 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔آصف آفریدی نے 38 اور اسد آفریدی نے 37 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے عاشق علی ، حسن خان اور عدیل ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دن کے اختتام تک سندھ کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنائے۔ جاہد علی اور عاشق علی سندھ کی جانب سے آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین ہیں۔
میر پور آزاد جموں و کشمیر میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔ موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں دن بھر صرف 34 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔ ناردرن کرکٹ ٹیم نے 86 رنز بنالیے اور اس کے 2 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا۔ 26 کے مجموعی اسکور پر ناردرن کرکٹ ٹیم کے 2کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے تھے۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے حسن رضا اور فیضان ریاض نے کچھ دیر ٹیم کوسنبھالا دیا تاہم 22 کے انفرادی اسکور پر حسن رضا ریٹائر ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ دن کے اختتام پر ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے فیضان ریاض30 اور شعیب احمد 8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 21:42:18
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا